۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آقا حسن صفوی

حوزہ/جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آقا سید حسن الموسوی الصفوی نے کازرون ایران کے محترم امام جمعہ حجت الاسلام الحاج شیخ محمد صباح رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کی افسوس ناک خبر پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دلسوز واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آقا سید حسن الموسوی الصفوی نے کازرون ایران کے محترم امام جمعہ حجت الاسلام الحاج شیخ محمد صباح رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کی افسوس ناک خبر پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دلسوز واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کازرون کے امام جمعہ اپنے شہر کے محبوب اور ہر دلعزیز ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کردار کے حامل تھے۔

آقا حسن نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی، ایرانی قوم سمیت مرحوم کے محترم اہل خانہ، ان کے دوستوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند عالم کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .